کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے لیجنڈری فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی نے کہا ھے کہ ہمیں اپنی ہر خوشی غمی میں غزہ کے مسلمانوں بالخصوص وہاں کے معصوم بچوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے جن پر آدم خور اسرائیل ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہا ھے اور ہزاروں بچوں کو شہید کر چکا ھے کوئی ملک اسرائیلی جارہئیت کو نہیں روک رہا ہے وہ آرٹس کونسل آف کو پاکستان کراچی میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اپنی سالگرہ کی تقریب میں اظہارِ خیال کررہے تھے اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ پی ٹی وی کراچی کے جنرل مینیجر امجد شاہ ڈاکٹر ھما میر اداکار ایاز خان گلوکار تنویر آفریدی کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران ،سعادت جعفری کے علاؤہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ قریشی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تقریب میں نظامت کے فرائض وسیع قریشی نے انجام دیے مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ میں آپ کی محبتوں کا مقروض ھوں میں غزہ کے حالات کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منانا چاہتا تھا لیکن اطہر جاوید صوفی اور وسیع قریشی نے اپنی خواہش پر یہ تقریب رکھی میں ان دونوں کا تہیہ دل سے ممنون ہوں آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ قریشی پاکستان کے قابل فخر اور تاریخ ساز فنکار ہیں آرٹس کونسل جلد ان کے شایان شان تقریب منعقد کرے گی امجد حسین شاہ نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ھے کہ آج یہ ہمارے درمیان موجود ہیں ہم اس قابل نہیں کہ ان کے فن پر کچھ بات کر سکیں اطہر جاوید صوفی نے آرٹس کونسل کے صدر آحمد شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر آرٹس کونسل نے ہمیشہ ہماری سرپرستی کی ہے مصطفیٰ قریشی بلا شبہ رواں صدی کے بڑے اداکار ہیں ان سے ہمارا ایک روحانی رشتہ ھے طاہر حسن خان اور امتیاز فاران نے مصطفیٰ قریشی کو صدی کا سب سے بڑا فنکار قرار دیا سعادت جعفری نے کہا کہ میرا مصطفیٰ قریشی کے خانوادے سے گہرا رشتہ رہا ھے ہم دونوں حیدرآباد میں ایک ہی علاقے میں رہتے تھے ڈاکٹر ھما میر نے کہا کہ مصطفیٰ قریشی مشعل راہ کی حیثیت رکھنے والی شخصیت ہیں اداکار ایاز خان نے کہا کہ ہم نے مصطفیٰ قریشی صاحب سے بہت کچھ سیکھا ھے،بعد ازاں مصطفیٰ قریشی نے مہمانوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اس موقع پر پھولوں کے تحائف بھی پیش کئے گئے جبکہ ماہر تعلیم ارشد ملک نے مصطفیٰ قریشی کو ان کا پورٹریٹ پیش کیا تقریب میں دیگر کئی فنکار اور صحافی بھی شریک ہوئے