ٹوبہ ٹیک سنگھ( رپورٹ برہان بابر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت 5 جون 2024 سے صوبہ بھر میں پلاسٹک کے ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کی دی گئی ہےڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پلاسٹک کے ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء پرعائد پابندی پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز انسپکٹر ماحولیات اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک تھےضلعی انتظامیہ 6 جون سے ضلع میں پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء کی پیداوار اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائے گی جس میں 75 مائیکرون سے کم موٹائی 12×16 انچ سے کم سائز کے پلاسٹک بیگ،پلاسٹک سٹکس والی ائیر بڈذ، غباروں والی پلاسٹک سٹکس ،پلاسٹک کے جھنڈے، پلاسٹک کینڈی سٹکس، پلاسٹک آئس کریم سٹکس، پولی سٹائین ڈسپوزیبل کپ ،گلاس، پلیٹیں اور فوڈ باکسر (سائرو فوم)، مٹھائی کے ڈبوں پر پلاسٹک ریپنگ،پلاسٹک کارڈز، پلاسٹک سگریٹ پیکٹ،40 مائیکرون سے کم ملٹی لیئر پیکنگ (کھانے، ادویات کے لئے استثناء) اور 80 مائیکرون سے کم پلاسٹک یا پی وی سی بینرز، شامل ہیں ۔عوام پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال ہر گز نہ کریں۔یہ موذی امراض کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔دکاندار سمیت تمام شہری پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔6 جون سے متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے ساتھ ساتھ عوامی آگہی کے لئے تعلیمی اداروں، پبلک مقامات پر خصوصی مہم چلائی جائے گی اور انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔