نئی دہلی(مانٹرنگ ڈیسک )دنیا کی سب بٹی بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو برتری حاصل ہوگئی۔بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا۔ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہا۔ سات مراحل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا تاہم سرویز ایجنسیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیے گئے ہیں۔ری پبلک بھارت میٹرکس کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 543 میں سے 353 سے 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس پر مشتمل اتحاد ’انڈیا‘ کو 118 سے 133 نشستیں مل سکتی ہیں اور دیگر کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جان کی بات ایجنسی کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ این ڈی اے کو 362 سے 392، انڈیا اتحاد کو 141 سے 161 اور دیگر کو 10 سے 20 نشستیں مل سکتیں ہیں