راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر بن گئی،ہیلن میری رابرٹ کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹ آرمی میڈیکل کور کی ایک کرسچن لیڈی آفیسر اور بطور ماہر طب (پیتھالوجسٹ) ہیں پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے بڑا فخر اور اعزاز کی بات ہےکیونکہ یہ پاکستان مسلح افواج کی 76 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون کرسچن بریگیڈیئر ہیں۔