اسلام آباد(بیورو رپورٹ )سابقہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد متعدد افراد جوکہ سوشل میڈیا وی۔لاگرز ہیں، اور جنہوں نے باقاعدہ پلاننگ سے صحافت کا لیبل لگا رکھا ہے، ان سب کی سوشل میڈیا پر پوسٹنگز کو بحیثیت ثبوت استعمال کرتے ہوئے، انکے سب کے خلاف بھی ملک دشمنی، بغاوت پر اکسانے اور عوام کو ریاست کے عہدیداروں کے خلاف کرنے کا مجرم ثابت کیا گیا، اور ان سب کو سنگین سزاوں سمیت، ان سب کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ملک دشمن ایجنڈا ہینڈلرز کی فالونگ لسٹ میں شامل افراد کی لسٹیں بھی مرتب کی گئی ہیں، جوکہ ملک دشمن ایجنڈا میں شامل مجرموں کو فالو کرنے اور جرم میں شامل سمجھتے ہوئے ان سب کے خلاف بھی نادرا/پاسپورٹ/کیاسک بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق ایسے تمام چینلز جو حکومتی مشینری کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے انکے خلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے،