راولپنڈی( کورٹ رپورٹر)سول جج عادل سرور سیال کی عدالت میںغیر مناسب اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر عدالت نے سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا سیکرٹری ٹیلی کام ایک کیس کی پیشی پر عدالت آٸے تھے لیکن عدالت کے روبرو انہوں نےہتک آمیز رویہ کامظاہرہ کیا جس پر سول جج عادل سرور سیال نے فوری طور پر سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے انہیں 15 دن قید اور دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے