شمالی وزیرستان/ راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ہوا ہے، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔