لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے جمعہ کے روز یہاں پاکستان میں ناروے کے سفیر پیرالبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپاکستان وناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں،دونوں ممالک میں سرمایہ کاری و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ناروے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ناروے سفیر کی آمد اور نیک تمنائوں پر شکریہ ادا کیا۔