اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے وزارت بحری امور اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اس اہم اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے بحری امور ڈاکٹر ارم انجم خان، ایڈیشنل سیکرٹری عمر ظفر شیخ، نمائندہ وزارت خزانہ قمر عباسی سمیت بحری امور کی وزارت کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔