لاہور (نمائندہ خصوصی )۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مئی میں محصولات کے متعین کردہ ہدف سے ذیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کے افسران و اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف بی آر نے مئی میں اپنے متعین کردہ 745 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے 760 ارب روپے اکٹھے کئے، جس کیلئے ایف بی آر کی ٹیم داد تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے مئی 2024 تک ٹیکس اکٹھا کرنے کی شرح میں 31 فیصد اور رواں ماہ ڈومیسٹک ٹیکس کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ایف بی آر کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔