اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو امریکہ
کی طرف سے حالیہ دوروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔