اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم نے صبح 7 بجے چین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اس اہم دورے کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔