لاہور( بیورو رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن اور پنجاب میں سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب پوری طرح سرگرم۔ وزیر خوراک نے پنجاب بھر کی فلور ملز اور بازاروں میں آٹے کا معیار اور سٹوریج نظام چیک کرنے کیلئے تازہ کیمپئن لانچ کر دی۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز آٹے میں نمی کے تناسب اور کوالٹی کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ آٹے میں ناقص اجزاء کی موجودگی پر وارننگ نہیں بلکہ ایکشن لیا جائے۔ بلال یاسین کا کہنا ہے کہ وارننگ، جرمانے اور لائسنس معطلی بہت ہو گئے؛ اب مافیا کے خلاف پرچے درج ہوں گے۔ وزیر خوراک پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ آپریشن کی رپورٹ جمع کروائیں اور تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز گندم کے ذخائر اور معیار بارے تازہ رپورٹ بھجوائیں۔ وزیر خوراک پنجاب نے ہدایت کی کہ فلیگ سنٹرز، پی آر سنٹرز، بنی شیلز اور گوداموں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔ بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے اعلیٰ معیار اور تحفظ پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ حکومتی احکامات کے مطابق گندم سے تیار کردہ اجناس کی کم کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائے۔