اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘لینووو’ کے وفد نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، سکلز ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد سے گفتگو میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر پر مرکوز ہے، معاشی ترقی کے لئے آئی ٹی سیکٹر پر مکمل بھروسہ ہے، وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی کے
شعبے میں سکلز ٹریننگ کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کے لئے ٹریننگ ضروری ہے، لینووو پاکستانی نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ٹریننگ میں کردار ادا کرے، ای-گیمنگ سیکٹر کے فروغ کے لیئے لینووو کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، وزارت آئی ٹی لینووو کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔لینووو وفد میں کمپنی کے سیلز ڈائریکٹر برائے گلف و پاکستان سیمر ایلدانا، ہیڈ ریلیشن شپ بزنس، ایم ای اے محمد رحمت اللہ، پراڈکٹ ہیڈ حسن رضا، ریلیشن شپ چینل لیڈ نبیل حدید اور ریلیشن شپ مینیجر محمد مامون شامل تھے۔