کراچی (نمائندہ خصوصی)نیپر تھانے کے حدود میںڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھتے رقم برآمدگی کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی کی مشترکہ پریس کانفرنس. اس موقع پر ارشدجیوان.صابربنگش.سید محمد تقی .عارف داتا .مقصود بسٹھیا اسماعیل لائلپوریہ ..کاشف سعیدی .اقبال بھائی. زبیر علی خان. اے حمید بگلہ .چوہدری ایوب و سندھ پولیس کے افسران بھی موجوتھےآل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہاہے کہ سندھ پولیس نے تاجروکےتحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا بھتہ خوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے اور 24گھنٹے میں 2 ملزمان کی گرفتاری ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ان کی ٹیم کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس پر تاجر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہپرسوں ایک تاجر کو نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی جس میں انڈونیشیا کا فون نمبر استعمال کیا گیا تھا جس کی اطلاع پولیس کو تاجروں نے دی اور اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی اور ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے 2 ملزمان ابوبکر اورعبدالغفور چوہان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے. بھتہ لینے کے لیے ملزمان انڈونیشیا کی فون سم استعمال کررہے تھے واضح رہے کہ ملزمان 2020سے لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے نام بھتہ وصول کررہے تھے عارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان اب تک مختلف تاجروں 5کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کر چکے ہیں جبکہ اس کے مزید ساتھی ملزمان فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے عارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان کا ساتھی فاروق ملزمان کو تاجروں اور دیگر لوگوں کے ایڈریس اورمعلومات فراہم کرتا تھا ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے مزید بتایاگزشتہ رات تاجر کی مدعیت میں بھتہ کی FIR نمبر 121/2024 بجرم دفعہ 384/385 R/W 7ATA درج ہوئی تھی. جس پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کرلیا.ملزمان بھتہ وصولی کرنے آئے تھے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا.۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیاملزمان سے بھتہ کی رقم بھی برآمد.ہوئی ملزمان 2020 سے لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو گروپ کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصولی کر رہے ہیں. ملزمان اب تک مختلف تاجروں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کا بھتہ وصول کرچکے ہیں.ملزمان ٹمبر مارکیٹ/گارڈن و اطراف کے تاجروں کو بھتہ کی کالز اور ڈرانے دھمکانے میں ملوث ہیں, ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان تاجروں کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے/زخمی کرنے اور دکان پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں, ایس ایس پی سٹی.ملزمان بھتہ وصول کرنے کے بعد نوا لین میں موجود دوکاندار کے ذریعے بیرون ملک بھیج دیتے تھے. ملزم ابو بکر 2019 میں تھانہ صدر میں ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئےملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہی ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہاکہ جب بھی تاجروں کا اس طرز کی کال آئی گئی تاجر پولیس کو آگاہ کریں گے،پولیس اور تاجر برادری ایک پیج پر ہیں چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند تاجروں کو واٹس ایپ پر وصی اللہ لاکھو کی طرف سےبھتہ کے مسیج آیا تھا جس پر تاجروں نے پولیس سے رابطہ کیا ملکی سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ہمیں مثبت جواب دیا ہےکپڑا مارکیٹ میں 2018 میں ایک نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جبکہ شہزاد جعفرانی کے قتل میں بھی پولیس نے ملزمان کو پکڑا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہم نے ہمیشہ بھروسہ کیا ہےشرجیل گوپلانی نے کہا کہ بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے تاجر پولیس پر بھروسہ کریں ہم سندھ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
۔