کراچی(شوبز رپورٹر) ٹرپل ایس فلمز پروڈکشن نے تاریخ رقم کردی پروڈیوسر سردار شیر خان بلوچ مثال بن گئے کراچی اسٹیج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فنکاروں کو ڈرامہ کرنے سے پہلے ہی معاوضہ ادا کردیا گیا پروڈکشن انچارج معروف اداکار پرویز صدیقی کی کاوش رنگ لائی کیونکہ اس تاریخ کو رقم کرنے میں پرویز صدیقی کا کردار نمایاں ہے معروف پروڈیوسر سردار شیر خان بلوچ مبارک باد کے مستحق ہیں عیدالاضحی پر آرٹس کونسل کراچی کے ائر کنڈیشنڈ ہال میں نیا مزاحیہ فیملی اسٹیج ڈرامہ” بکرے ڈرامے باز” ٹرپل ایس فلمز پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں 30 مئی شام سات بجے ڈرامہ کی اوپننگ گلرنگ آرٹس کونسل میں کی جائے گی جس میں ڈرامے کی پوری کاسٹ کے علاوہ معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ڈرامے سے قبل فنکاروں کو معاوضہ ملنے کے حوالے سے ٹرپل ایس فلمز کے روح روان سردار شیر خان بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے ہم چاہئے ہیں کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کو اس کی مزدوری ادا کردی جائے مگر ہم نے ایک اور مثال قائم کی ہے مزدور سے مزدوری کرانے بغیر ہی اسے اس کا حق دے دیا ہمارے فنکار بھی مزدور ہیں جو لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے ہیں ہماری ٹیم نے کراچی اسٹیج کی رونقوں کو بحال کردیا ہے اور اب تسلسل کے ساتھ ڈرامے کررہیں ہیں عیدالفطر کے بعد عیدالاضحی پر بھی عوام کو بہترین تفریح کیلئے سرگرم عمل ہوگئے ہیں