اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےاحتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے ملاقات کی۔ پیر کو وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل /یو فون کے صدر اور سی ای او حاتم بماطرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔