ٹورنٹو(نیوز ڈیسک )کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے کینیڈا نے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی۔اگلے 9 سالوں کیلئے کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تقریبا 42,500 نئے کارکنوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا،جس کے لیےہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہےگزشتہ سال 2 لاکھ سے زیادہ نئے لوگ البرٹا منتقل ہوئےجس کے باعث سڑکوں ، پلوں، رہائش سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ پڑا ہے۔کینیڈا بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہےکینیڈین حکام کی جانب سے مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے شروع کی جانیوالی مہم کے تحت ہنر مند افراد کو البرٹا جانے اور ایک سال رہنے کی بنیاد پر 5 ہزار ڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔