اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اتوار کو ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بارے تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی ۔پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی