کراچی ( نمائندہ خصوصی)اسلامیہ کالج ایک کالج ہی نہیں تھا بلکہ یہ پاکستان کی تاریخ ہے جو ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کو منتقل کرنی ہے لینڈ مافیا پیسے کی خاطر اسلامیہ کالج کے احاطے میں 70سال مدفون تحریک پاکستان سرکردہ رہنماؤں کے جسد خاکی بیحرمتی اور اسلامی شعائر کی توہین کی مرتکب ہونے جارہی ہے جس کو رکوانے کیلئے اسلامیہ کالج بحالی کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہاراسلامیہ کالج بحالی کمیٹی کی، ڈپٹی کنوینئرمحترمہ حسنہ قریشی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسلامیہ کالج بحالی کمیٹی کی، ڈپٹی کنوینئر حسنہ قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے تاریخی اسلامیہ کالج کی بحالی کا بیڑا اٹھایا ہے لینڈ مافیا اوچھے ہتھکنڈوں سے انتظامیہ کو ورغلا نے کی کوشش کر رہا ہے جسے کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔محترمہ حسنہ قریشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لینڈ مافیا کواسلامیہ کالج کے احاطے میںمدفون تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کے جسد خاکی کی توہین ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔اسلامیہ کالج کے ہزاروں سابق طلباء بھی ہماری جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل ہیں ۔اگر لینڈ مافیا نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا توہم قانونی طریقے اپنائیں گے پہلے ہائیکورٹ اور پھر ہم سپریم کورٹ تک جائیں گے۔محترمہ حسنہ قریشی مزید کہاکہ اسلامیہ کالج بحالی کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کی قبروں کی بے حرمتی کے خلاف اور اسلامی شعائر، پاکستان کے روشن مستقبل اور آنے والی نسلوں کی تعلیم کے تحفظ کے لیے پرامن احتجاج کا احتمام کیا گیا ہے۔ آئیں ہمارا ساتھ دیں۔بروز منگل، 28 مئی 2024دوپہر 4 بجے پریس کلب کراچی پر کئے جانے والے احتجاج میں لینڈ مافیا کو اسلامیہ کالج سے باہر نکالنے کا مطالبہ کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان مرکزی رہنماؤں کے جسد خاکی”کی توہین اور بیحرمتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔اسلامیہ کالج بحالی کمیٹی میں رانا آصف حبیب ۔ کنوینئرمحترمہ حسنہ قریشی، ڈپٹی کنوینئر درخشاں صالح، ڈپٹی کنوینئر ۔ایڈوکیٹ عبد القادر لغاری، ڈپٹی کنوینئرسیما مہیشوری، ڈپٹی کنوینئر ہوں گے قبل ازیںاسلامیہ کالج بحالی کمیٹی ڈپٹی کنوینر محترمہ حسنہ قریشی کی قیادت میں وفدنے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ایم حسین اکبر سے ملاقات کی۔ملاقات میں اسلامیہ کالج کی بحالی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ایڈووکیٹ جنرل سندھ نےاسلامیہ کالج بحالی کمیٹی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔