کراچی (رپورٹ راو عمران ) شہر میں مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تو شروع ہوگیا لیکن مویشی منڈی جانا شہریوں کے لئے ڈروانا خواب بن گیا شہر مین گرمی کا پارہ ہائی ہونے کے باعث شہری دن کے بجائے رات کو منڈی کا رخ کرتے ہیں رات کے اوقات میں نادرن بائی پاس کا راستہ غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے شہری منڈی نہیں جارہے شہری شہر کے مختلف علاقون میں سجنے والی منڈیوں کارخ کررہے ہیں گزشتہ پانچ روز کے دوران مویشی منڈی خریداری جانیوالے ایک درجن سے زائد شہری لٹ چکے ہیں اور مزاحمت پر چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں شہریوں کے مطابق مویشی منڈی کے اطراف میں کچی آبادیاں جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ ہیں غیر مقامی ملزمان جتھوں کی صورت میں آکر لوٹ مار کرتے ہیں ہائی وے پر جمالی پل تو انکا پسندیدہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ ہفتے دو شہری ڈاکوؤں سے لرتے ہوئے ہلاک ہوئے منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی اور اسکے اطراف میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں مندی کے اطراف میں کوئی چھینا جھپٹی کا واقعہ نہیں ہوا شہریوں کے مطابق گاڑی چوری کرنیوالا گروہ بھی سرگرم ہوجا تا ہے یہ گینگ وزٹ ویزے پر اس سیزن میں کراچی آتا ہے لٹنے والی عوام کے مطابق انتظامیہ نے شہر قائد ڈاکووں کو ٹھیکے پر دیدیا ہے