کراچی (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئر صحافی ایاز امیر پر وحشیانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادمیڈیا اور اظہار رائے کی آزادی میں یقین رکھتی ہےاور صحافی ایاز امیر پر حملہ آزادی اظہار اور آزادصحافت پرحملے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھاسینئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔