کراچی (نمائندہ خصوصی ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل جل کر ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عوام کی مشکلات رفتہ رفتہ ختم ہونگی مسلم لیگی رہنما اور اٹک چھاچھی اتحاد پاکستان کے قائد طارق حسن سے محبتوں کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے سندھ گورنر ہاوس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر طارق حسن نے کہا ہے کہ اس وقت متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خوشحال عوام خوش حال پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں. اس موقع پر ملک شیر خان۔ حاجی رب نواز۔ سید مسلم شاہ۔ خالد عمران۔ محمد ظہورچھاچھی۔ لالہ اسحاق خان۔شاہد حسن اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔