کراچی (بیورو رپورٹ)
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کے درمیان مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پانی، بین الصوبائی روابط کو بڑہانے اور دونوں صوبوں کے بارڈر پر منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو سندھی ثقافتی ٹوپی اجرک اور شیلڈ بھی پیش کی۔