تہران ۔(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا ایک دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اعلیٰ ایرانی حکام، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔