کراچی(نمائندہ خصوصی)
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلیے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی اور پولیس کو جدید اسلحہ جلد از جلد پہنچا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے بحالی کے مرکز بنائے جائیں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعد عمارت کا تعین کیا جائے گا، ہم پرائیویٹ سیکٹرز کو بھی بحالی مرکز چلانے کی دعوت دیتے ہیں۔