پشاور۔(نمائندہ خصوصی )
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہاہے کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی بحفاظت واپسی کیلئے 6 کروڑ روپے کے فنڈزجاری کر دئیے ہیں۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ 6 کروڑ روپے دو جہازوں کیلئے جاری کر دئیے گئے ہیں جیسے ہی دیگر طلبہ اور لوگ خیبرپختونخوا کے ریلیف نمبرز پر رجسٹریشن کروائیں گے مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے یہ اعلان کرغزستان میں پھنسے تمام طلبہ کے لئے کیا ہے اور وہ سب رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے طلبہ کی کر غزستان سے وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازیں آج (پیر)سے شروع ہوں گی ۔