اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ملائیشیا تعاون کو باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان اور ملائیشیا تمام بین الاقوامی فورمز پر خوشگوار تعاون کررہے ہیں، پاکستان-ملائیشیا تعاون کو باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالرحمٰن بن ایوب سے گفتگوکر رہے تھے جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔قائم مقام صدر کا دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں بحری شعبوں میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں بحری افواج کے درمیان تربیتی اور تبادلے کے پروگراموں سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی ۔قائم مقام صدر کا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں اور تربیتی تعاون کے باقاعدہ انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے “امن “مشقوں میں باقاعدہ شرکت پر رائل ملائیشین نیوی کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان آسیان کا فُل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کے لیے ملائیشیا کی جانب سے مسلسل حمایت کا منتظر ہے ۔قبل ازیں، قائمقام صدر نے خصوصی تقریب کے دوران رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔ قائم مقام صدر نے ملائیشین نیول چیف کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔قائم مقام صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون بڑھانے میں ایڈمرل کے کردار کو سراہا۔ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر قائم مقام صدر کا شکریہ ادا کیا