کراچی (نمائندہ خصوصی ) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام میں مذید بہتری لانے کی کوشش کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے کے الیکٹرک کے سی ای او کا رابطہ ہوا ہے جس دوران شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے متعلق بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے مسال کا حل نہیں ہیں لیکن ہمارا مقصد کراچی کے عوام کو ریلیف دلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی میں کمی پر وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کردیا ہے، وفاقی حکومت سے بات کرکے مسلئے کا جلدازجلد حل نکالا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ کے الیکٹرک عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے شکایتی مراکز کو ایکٹو رکھے۔اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی میں 200 میگاواٹ کی مذید کمی کردی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلی کو وزیر توانائی امتیاز شیخ نے خط لکھا تھا، خط میں وزیر اعلی سندھ کو امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔