سابق انگلش کرکٹر ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر ٹِم برسنین نے پیر کے روز اپنے ڈومیسٹک کلب واروکشائر کے ذریعے اپنے 20 سالہ طویل کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہا۔
𝗡𝗘𝗪𝗦 | 𝗧𝗶𝗺 𝗕𝗿𝗲𝘀𝗻𝗮𝗻 𝗮𝗻𝗻𝗼𝘂𝗻𝗰𝗲𝘀 𝗿𝗲𝘁𝗶𝗿𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁
💬 "I will always look back at my career with immense pride and it’s been an absolute honour to represent Warwickshire, my home county and country."
🐻#YouBears pic.twitter.com/z1Nu4ijT1F
— Warwickshire CCC 🏏 (@WarwickshireCCC) January 31, 2022
ٹِم برسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کو خیر باد کہنا میرے لیے مشکل فیصلہ تھا ، مجھے اپنے 20 سالہ کیریئر پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران 7 سنچریوں کی بدولت 7 ہزار ایک سو 38 رنز بنائے جبکہ 575 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ ٹِم نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 ٹیسٹ ،85 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔