میانوالی۔(نمائندہ خصوصی )
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کے گھر میانوالی جاکر فاتحہ خوانی کی۔ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔