کراچی(رپورٹ :میاں طارق جاوید ) قریشی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سابق ایڈمنسٹریٹر اور موجود انتظامیہ کروڑوں روپے کی کرپشن 53 کمرشل پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ جعلسازی اورممبران کے فنڈ کی بربادی میں ملوث ہیں موجودہ سیکریٹری خرم اور کمیٹی ممبر عبدالوھاب سابق ایڈمنسٹریٹر محمود اور ان کا بیٹا اویس کی ملی بھگت سے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں ایف اے ٹی ایف کی ہدایت کے مطابق ریکارڈ کمپیوٹراز بھی نہیں کرایا جا رہے یہ انکشافات قریشی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی ایک خفیہ تحقیقاتی رپورٹ میں کئے گئے ہیں یہ رپورٹ کوآپریٹو رجسٹرار ضمیر احمد کو قانونی کاروائی کے لئے بھجوائی گئی ہے اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ 53 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے لئے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قوانین کے مطابق نہیں تھا یہ بات اینٹی کرپشن کی ایک رپورٹ میں بھی کہی گئی ہے پلاٹوں کی قیمت میں بھی بڑا گھپلا کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ جب ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرتا ہے یہ ڈیپارٹمنٹ کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیتے ہیں اسی طرح یہ بات تک تقریباً 25 مقدمات میں وکیلوں کو بھاری فیسیں ادا کرتے چلے آئے ہیں یہ بھاری فیسیں سوسائٹی ممبران کے فنڈ سے ادا کی جاتی ہیں جبکہ انکے خلاف درجنوں شکایات موجود ہیں جن پر تفتیش جاری ہے