کراچی ( رپورٹ مرتضی کے زلفی) صوبائی سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اطہر حسین میرانی نے سندھ ھائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کرپٹ ایڈمنسٹریٹر اقبال حسین چنہ کو بحال کر دیا ہے دو دن قبل کوآپریٹو رجسٹرار ضمیر عباسی نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے عہدے سے ہٹایا تھا اقبال چنہ گذشتہ 10 سال سے انکم ٹیکس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی پر قابض ہے 2017 میں سابق رجسٹرار مذکورہ ایڈمنسٹریٹر کو کرپٹ قرار دیا تھا باخبر زرائع کے مطابق انکم ٹیکس ایمپائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت کرنے والے سرکاری ایڈمنسٹریٹر اقبال چنہ کو دو دن پہلے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ ضمیر احمد عباسی نے ہٹایا تھا کوآپریٹو انسپیکٹر حنیف اتیرو کو الیکشن افسر لگایا تھا اور حکم دیا تھا ک سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کی نگرانی میں الیکشن کرائیں اس حوالے سے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ ضمیر احمد عباسی کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے ک اقبال چنہ کو 10 سال پہلے انکم ٹیکس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سرکاری ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا تاک وہ سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کی نگرانی میں سوسائٹی انتظامیہ کے انتخابات کرائیں لیکن اقبال چنہ نے ذاتی مفادات کی خاطر جان بوجھ کر سوسائٹی کے انتخابات نہیں کرائے سابق رجسٹرار عامر خورشید نے اپنی 2017 کی رپورٹ میں لکھا ک اقبال حسین چنہ نے سوسائٹی کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کیں اور فائلیں غیر قانونی طور پر فروخت کیں سوسائٹی کا ریکارڈ سنبھال کر نہیں رکھا نا ہی سرکاری آڈٹ کے لئے ریکارڈ فراہم کیا جس پر انہیں موجودہ کوآپریٹو رجسٹرار نے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ھٹایا ضمیر احمد عباسی نے یہ کام کوآپریٹو سوسائٹیز رولز 2020 کے تحت حاصل شدہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا اور گورنمنٹ کوآپریٹو انسپیکٹر حنیف اتیرو کو الیکشن افسر مقرر کر دیا انہیں ہدایت کی ک وہ سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کی نگرانی میں سوسائٹی کے انتخابات انتخابات کرائیں لیکن کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی سیکریٹری اطہر حسین میرانی نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے سوسائٹی کے یتیموں بیواؤں مظلوموں کا جائز قانونی حق بیچ دیا کوآپریٹو رجسٹرار ضمیر احمد عباسی کے جاری کردہ حکم کو منسوخ کردیا اور انکم ٹیکس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی پر 10 سال سے قابض کرپٹ ایڈمنسٹریٹر اقبال حسین چنہ کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے اس غیر قانونی اقدام پر نمائندہ نئی بات نے صوبائی ر اطہر حسین میرانی سے ان کا موقف جاننے کے لئے فون کیا تو انہوں نے اٹینڈ نہیں کیا واٹس اپ پیغام بھیجا تو جواب نہیں آیا #