اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لارنس وانگ کو سنگاپور کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ سنگاپور کی بنیاد رکھنے والی نسل اور سنگاپور کے عوام کے نئے وزیراعظم کی ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیتوں پر مسلسل اعتماد اور یقین کو ظاہر کرتا ہے،پاکستان سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔