برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی سفارت خانے نے بیلجیئم کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ جمعہ کو یہاں باہمی گفت و شنید کی نشست کا اہتمام کیا ۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ٹیکسٹائل کمپنیوں کو ” ٹیکسپو 2024″ میں شرکت کی دعوت دی گئی جو 22 سے 24 اکتوبر 2024 تک کراچی میں منعقد ہو گی۔