واشنگٹن:: (نمائندہ خصوصی )امریکی کانگریس کی تحقیقاتی سروس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے تحت بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیا جاری ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق”بھارت میں انسانی حقوق کا جائزہ ” کے عنوان سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی مجموعی مایوس کن صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے۔رپورٹ بھارت کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ رپورٹ مودی حکومت کے تحت بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کی بگڑتی ہوئی خوفناک منظر کشی کی گئی ہے۔مودی حکومت کے تحت بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں اور سکھوں سمیت مذہبی اقلیتوں پر حملوں میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بھارت بھر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جہاں لوگوں کو ماورائے عدالت کو قتل کر دیا جاتا ہے اور جبری گمشدگیوں میں قانونی طریقہ اپنائے بغیر لوگوں کو غائب کر دیا جاتا ہے۔