سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے ممتاز کشمیری صحافی آصف سلطان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت دائر ایک مقدمے میں ضمانت دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں ایڈیشنل سیشن جج سندیپ گنڈوترا نے ضمانت دیدی۔ 36 سالہ آصف سلطان کو ابتدائی طور پر ستمبر 2018 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں رواں برس 27 فروری کو رہا کیا گیا تھاتاہم رہائی کے اگلے دن انہیں پھر گرفتار کیا گیاتھا۔