کوئٹہ۔ : (نمائندہ خصوصی ):و زیر اعلی بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ زمینداروں کے مطالبات لیکر و زیر اعظم کے پاس گیا، و زیر اعظم محمد شہباز شر یف نے فراخ دلی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے زمینداروں کے تمام مطالبات تسلیم کئے ، زمینداروں نے احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جو کہ خوش آئند ہےبلو چستان میں امن اومان کی خراب صورتحال باعث تشویش ہے ، ژوب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور میجر بابر نیازی کی شہادت پر انہیں عقیدت پیش کرتا ہوں، شہید میجر بابر نیازی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ بلو چستان میں تمام ٹیوب ویلز کو جلد سولر سسٹم پر منتقل کیا جا ئے گا ، جب تک ٹیوب ویلز سولر پر منتقل نہیں ہوتے زمینداروں کو 6گھنٹے بجلی فراہم کی جا ئے گی ، ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی سے زمینداروں کو فائدہ ہو گا اور بلو چستان میں زراعت کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔ و زیر اعلی بلو چستان نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، سسٹم میں جو خرابی ہے اسےدرست کرنے کی ضرورت ہے ۔