کراچی (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر نے 25 بیڈڈ ھوسپٹل شاہ فیصل میں ٹائیفائیڈ مہم کا افتتاح کردیاٹائیفائیڈ مہم 13 مئی تا 25 مئی 2024 تک ضلع کورنگی میں جاری رہے گی۔ٹائیفائیڈ مہم میں 10 لاکھ 63 ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاوُ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر نے بچوں کے ٹیکے لگنے کے عمل کو چیک کیا۔ اور مختلف ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر DHO ڈاکٹر تیرت داس، ڈاکٹر کلیم شیخ، ڈاکٹر باسط، ڈاکٹر وقار فاروقی، FEADRAL اور PROVANCE کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔قبل ازی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر کی زیر صدارت ٹائیفائیڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا