لاہور کراچی( کامرس رپورٹر )حکومت پاکستان کی بہترین پالسیوں کے باعث مہنگائی میں کمی نتائج آنا شروع ہوگئےگاڑیوں کے بعد موبائیل فون کی مارکیٹ میں کرش کر گئیموبائل فون کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی ہوگئی ہے موبائل مارکیٹس میں ایک لاکھ روپے والا اسمارٹ فون70 ہزار روپے کا ہوگیا 64 ہزار روپے مالیت والا موبائل فون اب 50 ہزار میں فروخت ہورہا ہے۔50 ہزار روپے والے موبائل کی قیمت 38 سے 40 ہزار روپے تک ہو گئی ہے۔مارکیٹ میں اب 20 ہزار روپے میں بھی اسمارٹ فونز دستیاب ہیں۔کی پیڈ والے موبائل فون کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں ، کی پیڈ والے موبائل کی قیمت 1800 روپے تک آگئی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں چینی موبائل کی قیمتیں کم ہونے سے دیگر برانڈز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہےصارفین کا کہنا ہے موبائل کی قیمتیں اب بھی مہنگی ہیں مہنگے کرتے وقت موبائل فونز کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ کیا گیا، لیکن جب قیمتیں کم کرنے کی باری آئی تو صرف 20 سے 30 فیصد کمی کی گئی