حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد لطیف آباد نمبر 7 تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقعہ ایک نجی انشورنس کمپنی میں کام کرنے والی 20 سالہ لڑکی عائشہ 4 روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس کی تلاش میں مدد کے لئے لڑکی کی والدہ مسماہ حنا اور والد محمد خالد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔انہوں نے بتایا کے ہماری بیٹی عائشہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں واقعہ ایک نجی انشورنس کمپنی میں ملازم ہے جو کہ گزشتہ جمعرات کی شام 5 بجے گھر والوں کو فون کر کے کمپنی سے گھر آنے کیلئے کہا لیکن وہ اب تک گھر نہیں پہنچی ہے انہوں نے بتایا کے بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک نامعلوم نمبر سے ہمیں بیٹی کے زمین پر پڑے پرس اور دیگر سامان سمیت زمین پر ایک زخمی نوجوان کی تصویریں بھجی گئی ہیں جو کہ ہم نے پولیس کو دی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے ہماری بیٹی عائشہ کا موبائل فون نمبر ٹریس ہونے کے باوجود پولیس کوئی کاروائی کرنے کے بجائے مختلف علاقوں میں ہمیں بھج کر چکر کٹوا رہی ہیں اور بیٹی کو بازیاب کرانے کے بجائے ہمیں صرف دلاسے دے کر وقت ضائع کر رہی ہیں ہمیں خدشہ ہیں کے ہماری بیٹی کو کسی نے اغواء کیا ہیں انہوں نے آئ۔جی۔سندھ ڈی۔آئ۔جی۔حیدرآباد اور ایس۔ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی ہیں کے ہماری بیٹی کو بازیاب کراکر ہمیں انصاف فراہم کیا جاۓ