کراچی (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے التوا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کے پھیلا کے باعث الیکشن ملتوی کیے جائیں۔خط ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے
الیکشن ملتوی کیے جائیں۔خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں بھی درست نہیں۔واضح رہے کہ سندھ کی 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی بروز اتوار کو ہو رہے ہیں۔ فیز ٹو میں کراچی، حیدر آباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے 16اضلاع میں پولنگ سے متعلق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے پرامن بلدیاتی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز کی تعینات کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخاب میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں۔