کراچی (نمائندہ خصوصی)دنیا کی سب سے بڑی نعمت ماں ہے، ماں کے سوا دل کو کوئی دلاسہ نہیں دیتا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں پہلی بار ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، ہر سال ماؤں کاعالمی دن منانے کیلئے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص نہیں ہے، پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ممالک میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار منایا جاتا ہے۔یوں تو ہر دن ماں کا دن ہے لیکن خاص طور پر اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ماؤں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے
بقول مشہور شاعر عابی مکھنوی
دیکھ سورج تو ہار جائے گا
ماں دوپٹہ بھگو کے لائی ہے