اسلام آباد۔(مانیٹرنگ ڈیسک )
سعودی صدارت برائے مذہبی امور نے حرمین الشریفین میں عازمین حجاج کے پہلے گروپ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تحائف، معلوماتی مواد اور متنوع مذہبی پروگرام پیش کیےسعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس خیر سگالی کا مقصد مقدس فریضہ کے روحانی سفر کے عازمین کو اہمیت دینا ہے۔سعودی مذہبی امورکے حکام نے مذہبی رہنمائی تک رسائی کو آسان بنانے اور عازمین حج کو دستیاب خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل وسائل، معاصر میڈیا، مصنوعی ذہانت اور ترجمے کی خدمات کو بروئے کار لانے کے ذریعے سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کر رکھا ہے۔مزید برآں، سعودی صدارت برائے مذہبی امور کا مقصد عالمی سطح پر دونوں مقدس مساجد کے اعتدال پسند پیغام کو فروغ دینا ہے، جو سعودی قیادت کے مقاصد سے ہم آہنگ رواداری اور اعتدال کے اصولوںپر مبنی نمایاں اوصاف کے ساتھ عازمین حج و عمرہ کو ہر ممکن خدمات پیش کررہی ہے۔