کراچی(نمائندہ خصوصی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف ایک جامع مہم شروع ہو گئی ایکسائز حکام نے صوبے بھر میں ٹیکس ادائگی نہ کرنے والی گاڑیوں کی جانچ شروع کر دی۔
ٹیکس نظام ایزی پیسہ اور دیگر آن لائن ٹرانزکشنز سے منسلک ہونے کی سہولت سے متعدد شہریوں نے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کی۔غیر رجسٹرڈ گاڑیاں موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 115 کے تحت ضبط کی جائیں گی، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر لانا غیر قانونی اور ٹیکس کی عدم ادائگی جرم ہے، مہم کا مقصد قوانین کا موثر نفاذ ہے، شہری ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے رجسٹریشن یا ٹیکسیشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی فریم ورک کے مطابق جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہری گاڑیوں کے ٹیکس کی فوری ادائیگی کریں اور بغیر کسی تاخیر کے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید کا عمل مکمل کریں، شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عوام مہم کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے،
۔