کراچی(کرائم رپورٹر )
کراچی کےعلاقے ناگن کے قریب ماریہ اپارٹمنٹ بلاک1، گیٹ نمبر7، تیسری منزل، فلیٹ نمبر 354 B کا رہائشی شمائل گنجا نامی بھتہ خور ویڈیو میں کھلے عام چھوٹے لڑکوں پر پسٹل سمیت تشدد کرتے نظر آرہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے لڑکوں سے شمائل نامی بھتہ خور بحث و مباحثے کے بعد اچانک پسٹل نکالتا ہے اور چھوٹے لڑکوں کے سر اور سینے پر تان کر انہیں بٹوں سے مارتا ہے، اطلاعات کے مطابق شمائل نامی بھتہ خور نے کچھ عرصہ قبل چھوٹے لڑکوں سے پانچ ہزار روپے لیے تھے، لڑکے کی جانب سے رقم مانگنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور پسٹل نکال کر سرعام جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، آس پاس کے لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا، شمائل نامی شخص کے حوالے سے بتاتے چلیں اس سے قبل بھی یہ کئی افراد پر پسٹل سے فائر کر چکا ہے اور آۓ دن علاقے میں ہوائی فائر کرتا رہتا ہے، اور تھانہ شارع نورجہاں کی حدود ناگن چورنگی کے علاقے میں بجلی کی چوری کا کنڈے کا سسٹم بھی یہی شمائل گنجا نامی شخص چلا رہا ہے ماہانہ رقم کے عوض، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس شمائل گنجا نامی شخص کا پسٹل کا لائسنس کینسل کریں اور اس کی بدمعاشی ختم کرتے ہوئے اسے عبرت کا نشان بنائیں۔