کراچی(نمائندہ خصوصی) دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے اہلسنّت والجماعت حلقہ بلال ؓ شریف آباد کے سینرنائب صدر بھائی فیاض کی بہیمانہ قتل اورشہرقائدمیں اہلسنّت ذمہ داران وکارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ،قاتلوں کی عدم گرفتاری،انہیں کھلی چھوٹ دیے جانے اوررہنماؤں کو سکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر شدیدمذمت کرتے ہوئے اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ،مولاناشکیل فاروقی،امیرفضل خالق،مفتی سیف الرحمن عباسی،قاری عبدالوہاب،محمدکامران، مولاناعبدالرافع،مولاناحمیداحمد و دیگررہنماؤں نے کہاکہ کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی مشکلات اورقربانیوں کے بعدامن کاقیام ممکن بنایالیکن شہرقائدکے دشمنوں کویہاں کاامن راس نہیں آرہااوروہ اپنے بیرونی واندرونی آقاؤں کے اشارے پرکراچی کاامن تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں، ہمارے ذمہ داران اورکارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ایرانی نمک خوارملوث ہیں،اندرون وبیرون ملک تمام اداروں اورایجنسیزکومعلوم ہے کہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ایک انتہائی پرامن اورقانون پسندجماعت ہے،ہماری امن پسندی کی گواہی ہرفرداورادارہ دیتاہے اس کے باوجودہمیں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہاہے،حکومت سمیت تمام ادارے اہلسنّت کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں،ہمارے فریق مخالف کے علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کیے جائیں،ہمارے قاتل وہاں چھپے ہوئے ہیں،ہمارے تمام اہم ذمہ داران کوفوری سکیورٹی فراہم کیے جائیں،ہم نے ہمیشہ لاشیں اٹھانے کے باوجودامن پسندی کاثبوت دیا،یہ شہراورملک ہماراہے اورہم یہاں لاء اینڈآرڈرکاکوئی مسئلہ پیداکرنانہیں چاہتے،ہمارامطالبہ ہے کہ فوری طورپراہلسنّت رہنماؤں کوفول پروف سکیورٹی فراہم اورقاتلوں کوگرفتارکیے جائیں بصورت دیگرہم اپنے تحفظ کیلئے احتجاجی مظاہروں سمیت تمام قانونی راستے اپنانے پرمجبورہوجائیں گے اورہمیں کوئی بھی اپنے آئینی وقانونی حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتا،ملک بھرمیں اہم مذہبی وقومی شخصیات کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں علامہ رب نوازحنفی نے کہاں کہ کوئی مجھے بتائے اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ اگرکسی تنظیم کے ذمہ داران کی جانوں کوخطرہ ہے تووہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ہے، ماضی میں بھی درجنوں کے حساب سے ہمارے مرکزی،صوبائی،ڈویژنل،علاقائی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ہزاروں کارکنان دہشت گردوں کے ہاتھوں موت کے گھاٹاتاردیے گئے،اس وقت مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی سمیت دیگرقائدین وذمہ داران سرکاری سکیورٹی سے محروم ہیں، وفاقی وزارت داخلہ سے ہمارامطالبہ ہے کہ علامہ اورنگزیب فاروقی سمیت اہلسنّت والجماعت کے قائدین وذمہ داران کوفوری فول پروف سکیورٹی فراہم کیے جائیں،بصورت دیگراگرقائدین کوکسی قسم کاکوئی نقصان پہنچاتواس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ،گونرسندھ آئی جی سندھ سمیت وفاقی اورصوبائی حکومتوں پرعائدہوگی۔