سرینگر:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مزید کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ این آئی اے نے حریت کارکنوں محمد عالم بٹ، محمد یوسف خواجہ، شبیر احمد گکھڑ اور ذاکر حسین میر کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ان چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ۔ کشمیریوں کے خلاف این آئی ائے نے فروری 2019 میں ایک جھوٹا مقدمہ درج کیاتھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے انکی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ۔