بلغراد (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نہ صرف چینی قوم کے تجدید شباب کے لئے کوشاں ہے بلکہ دنیا بھر کے افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کررہا ہے۔یہ بات انہوں نے ولا پیس میں ایک تقریب سے خطاب میں کہی جہاں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک اور ان کی اہلیہ تامارا ووسک نے چینی صدر اور ان کی اہلیہ پھینگ لی یوآن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ووسک اور ان کی اہلیہ نے ولا آمد پر شی جن پھنگ اور پھینگ لی یوآن کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔سربیا کے رہنما نےچینی صدر شی کو بلغراد کی تاریخ اوراس کی حالیہ ترقی اور تبدیلیوں سے آگاہ کیا اور سربیا کے بنیادی ڈھانچے اور تعمیروترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر چینی کاروباری اداروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ایک عظیم ملک رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے تیزی سے ترقی کی جبکہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کے کردار کا احترام کیا گیا، انکا کہنا تھا کہ چینی قوم کا تجدید شباب روکا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل میں چینی صدر شی کی گہری دانشمندی، اسٹریٹجک ویژن اور بہترین قیادت کا عمل دخل ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف اپنی ترقی سے متعلق پرعزم ہے بلکہ سربیا اور دیگر ممالک کی ترقی میں بھی معاونت کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربیا تعاون مضبوط بنانے اور اپنے قومی ترقی کے خواب پورا کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے جس کی تہذیب پانچ ہزار برس سے زائد پرانی ہے اور نئی نوجوان نسل چینی قوم کے عظیم تجدید شباب کی جدوجہد کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف اپنی ترقی میں پیشرفت کررہے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے بھی کوشاں ہیں جس کے لئے انہوں نےانسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔چینی صدر شی نے کہا کہ ایک مضبوط چین کسی بھی طرح سے دنیا کے لئے خطرہ نہیں ہے۔ چین مشترکہ ترقی کے لئے سربیا سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔سربیا کے صدر ووسک نے سربیا کے سرکاری دورہ کرنےپر چینی صدر شی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سربیا نے ان کے استقبال کے لیے فقیدالمثال انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر شی سربیا کے عوام کی چینی عوام کے ساتھ گہری دوستی خاص کر صدر شی کے احترام کو محسوس کریں گے۔ووسک نے سربیا کی گراںقدر مدد پر چین کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس تاریخی دورے سے سربیا۔ چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا موقع ملے گا۔شی نے کہا کہ اگرچہ ان کا دورہ مختصر تھا لیکن یہ بہت خوشگوار اور دل کو چھولینے والے لمحات ہیں اور اس ایک بار پھر انمٹ تاثر چھوڑا ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ دورہ مفید اور اہمیت سے بھرپور تھا اور مکمل طور پر کامیاب رہا۔ چین اور سربیا کی دوستی کو مضبوط عوامی تائید حاصل ہےچینی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ چین ۔ سربیا تعلقات میں ایک نیا باب رقم کرنے کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور ووسک کے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی اور دونوں عوام کے لئے فائدے مند ، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ سربیا برادری کے قیام میں مزید کامیابیاں مل سکیں۔تقریب کے بعد ووسک اور ان کی اہلیہ چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھینگ لی یوآن کو الودع کرنے ان کے ساتھ ہوائی اڈے پہنچے۔