کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجواہ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی جماعت کے سیاسی ونگ اور قیادت کو ایک سال گزرنے کے باوجود سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود سزاؤں کے نہ ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی عدالتوں سے سوال کیا ہے کیا کسی ملک میں سلامتی اداروں ملکی اثاثوں،اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ اس قسم کا رویہ اختیار کیا جانا جو رویہ پاکستان میں اختیار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ9 مئی میں تحریک انصاف اور اس کا قائد براہ راست ملوث تھا انہوں نے وفاقی حکومت سلامتی اداروںاور پاکستان کی عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ9 مئی میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزائیں دے کر عبرت کا مقام بنا دیا جائے اور تحریک انصاف کے ارکان قومی، و صوبائی اور سینٹ میں رکنیت کا خاتمہ کیا جائے اس جماعت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور9 مئی کو ہونے والا نقصان جس کی وصولی تحریک انصاف کے مرکزی قائدکی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان ٹاؤن کو فروخت کر کے وصول کیے جائیں رزاق باجواہ نے کہا پی ٹی آئی نامی جماعت جب سے اس ملک میں وجود میں آئی ہے اس نے ملک میں انتشار پھیلایا پاکستان کے نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف لا کھڑا کیا اداروں سے لڑایا9 مئی کا حساب نہ ہونے پر اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ ،چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد انجام پر پہنچا کر سزاؤں کا تعین کر کے عبرت کا مقام بنا دیا جائے 9 مئی اس ملک کو توڑنے تقسیم کرنے نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی کے لیے کسی قسم کا جو ایڈیشنل کمیشن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے 9 مئی میں ملوث عناصر کی ویڈیو آڈیو اور تصاویریں موجود ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر کے ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے اور تحریک انصاف پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے اسے کالعدم تنظیموں کی لسٹ میں شامل کیا جائے